لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ''چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام'' کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا -صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ''چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام'' کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے پنجاب کے چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری چلڈرن ہسپتالوں میں کارڈیک سرجری کیلئے آنے والے معصوم بچوں کی سرجری ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے یہ منصوبہ شروع کر رہی ہیں۔
(جاری ہے)
اس منصوبے کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کرنے کیلئے ایک آن لائن ڈیش بورڈ بھی بنایا جا رہا ہے۔
اس پراجیکٹ کے بعد بچوں کی ہارٹ سرجری کے نظام میں فوری طور پر بہت بہتری آئے گی۔حکومت پنجاب سرکاری چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے جا رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے تحت بچوں کی ہارٹ سرجری کا انشا اللہ مربوط نظام بنایا جائے گا۔ اگر اس پراجیکٹ سے ایک بھی معصوم بچے کی جان بچ گئی تو اس منصوبے کو شروع کرنے کا ہمارا نیک مقصد پورا ہو جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :