لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، مقدمہ درج

اتوار 8 ستمبر 2024 14:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2024ء) تھانہ نصیرآباد کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے شہری سے اسلحے کے زور پر ایک کروڑ 32لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی۔لاہور پولیس نے شہری محمد عمر کی مدعیت میں ایک کروڑ 32لاکھ 70ہزار روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں درخواست گزار نے کہا کہ ان کے ملازمین لبرٹی مارکیٹ میں جوئیلرز کو سونا دینے کے بعد نقد رقم ایک کروڑ 32لاکھ 70ہزار روپے لے کر واپس آرہے تھے کہ کلمہ چوک میں سی بی ڈی کے قریب ڈاکویوں نے انہیں لوٹ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے ملازموں کو دھکا دے کر موٹرسائیکل سے گرایا اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر ان سے رقم چھین لی۔درخواست گزار نے کہا کہ ڈاکوئوں کو شناخت کرسکتا ہوں اور ان کو انصاف دلانے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی کی مدد سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner