بانی پی ٹی آئی کو پاکستان میں انتشار اور فساد کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، احسن اقبال

اتوار 8 ستمبر 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان میں انتشار اور فساد کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست حکیم سعید مرحوم، ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم اور ایڈیٹر تکبیر صلاح الدین مرحوم کے ان کے بارے میں صیہونی سازش کے تجزیوں کو درست ثابت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان میں انتشار اور فساد کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner