عدالت نے پی ٹی آئی کے آفس کو ڈی سیل کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی

پیر 9 ستمبر 2024 14:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے آفس کو ڈی سیل کرنے اور ورکرز کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے دائر درخواست نمٹا دی ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی جانب سے دائر درخواست پر سوموار کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کا آفس جیل روڑ سے دوسری جگہ منتقل ہوچکا ہے، لہذا وہ نئی درخواست دائر کریں گے جس میں ترمیم کی جائے گی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner