کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوورسیزپاکستانیوں نےایک ماہ میں 2 ارب 94 کروڑ ڈالر وطن بھیج دئیے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اگست2024 میں ترسیلات زر میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 94 کروڑ ڈالر وطن بھیجے اور اگست2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں ترسیلات زر میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اگست میں سعودیہ سے سب سے زیادہ 71 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ یواے ای سے 54 کروڑ اور برطانیہ سے 47.5 کروڑ ڈالر وطن آئے۔امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 32 کروڑ ڈالر اپنے پیاروں کو بھیجے۔