چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی کا5 رکنی وفد جلد پاکستان آئے گا

 لاہور(سپورٹس  ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا پانچ سے چھ رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق وفد چیمپئنز ٹرافی کے لیے مجوزہ وینیوز کا معائنہ کرے گا۔ ٹیموں کے پریکٹس میچز، ٹکٹنگ سمیت دوسرے اہم ایشوز پر وفد پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد ارکان میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے۔وفد کی پاکستان آمد اور مصروفیات کا شیڈول دو سے تین روز میں طے ہوجائے گا، اس سے قبل آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ، سکیورٹی ہیڈ اور ایونٹس کے لوگ تین دورے کر چکے ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner