مسٹر گنڈا پور کو مس گنڈا بنا دیں گے، فیصل واڈا کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں آپ کو مس گنڈاپور بناکر بھیجیں گے۔

سینٹ اجلاس کے دوران علی امین گنڈا پور کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ آپ منت ترلے کررہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے، ارشد شریف کیس میں مراد سعید، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کو کیسے پتا تھا یہ ہونے والا ہے، آپ نے اپنی گندی سیاست کے لیے بے گناہ آدمی ارشد شریف کو مروادیا۔انہوں نے کہا کہ آپ ملک توڑ رہے ہیں، سازش کر رہے ہیں، آپ ہماری  ماں بہن کو گالیاں دیں ہم برداشت کریں گے، اس دوران پی ٹی آئی کےسینیٹرز کا فیصل واوڈا کے خلاف احتجاج جاری رہا اور حکومتی سینیٹرز فیصل واڈا کے دفاع میں سامنے آگئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی صبر کریں ابھی تو آپ کے ساتھ کام شروع ہوا ہے، اداروں اور حکومت کی کمزوری ہے کہ یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner