سیرت النبیﷺ کے موضوع پر چلڈرن کمپلیکس میں کوئز پروگرام ، محفل نعت اور اسلامی کیلی گرافی کے مقابلوں کا اہتمام 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن   ) ربیع الاول کی مناسبت سےکل (بدھ 11 ستمبر کو)چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں طلباء و طالبات کے مابین  ختم نبوت کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سیرت نبویﷺ کے موضوع پر  کوئز پروگرام بھی ہوگا۔ بارگاہ رسالت مآبﷺ میں گلہائے  عقیدت پیش کرنے کے لیے نعتیہ مقابلہ اور اسلامی کیلی گرافی کا مقابلہ بھی ہوگا ان مقابلوں میں لاہور کے سکولوں کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner