اسلام آباد میں پولیو مہم کا تیسرا روز مکمل

جمعرات 12 ستمبر 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) اسلام آباد میں پولیو مہم کا تیسرا روز مکمل ہوگیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی ایچ او اسلام آباد اور محکمہ صحت کےحکام نےشرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سیز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔اجلاس میں مختلف انکاری کیسز کا جائزہ لیا گیا۔انکار کرنے والے کیسز کو موقع پر ہی سلجھایا گیا، جلاس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کے ہر گھر تک پولیو ٹیمز پہنچیں، عوامی مقامات پر بھی پولیو قطروں کے لیے خصوصی ٹیمز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner