لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر لیسکو کا ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد صارفین کو بجلی بلوں و دیگر معاملات میں درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ کرنا ہے۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کا کہنا ہے کہ لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں خصوصی کچہریاں لگائی جارہی ہیں جبکہ میڈیا اور پینا فلیکسز کے ذریعے بھی عوام کو پیشگی اطلاع دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام ایس ڈی اوز اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی سب ڈویثرنز میں کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنا رہے اور ایس ایز و ایکسئین ان کچہریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کی کل1357شکایات موصول ہوئیں جس میں سے1352شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :