کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔