سٹینڈرڈ چارٹرڈ او ر کراچی یونائٹیڈ کے یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

لاہور(پ ر)سٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بچوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کراچی یونائٹیڈ کے ساتھ مل ساتویں یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا۔ انعقاد کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل فٹبال ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔ گزشتہ چھ برسوں کے دوران سٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یوتھ لیگ سے لڑکوں اور لڑکیوں  سمیت 6500  سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں۔ اس سال کے مقابلوں میں کراچی بھر سے مجموعی طور پر 1300 لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے۔

 جبکہ لیگ کے معیار کو بڑھانے کے لئے ہر میچ کے لئے آفیشل ریفریز اور میچ کمشنرز بھی مقرر کئے گئے ہیں لیگ میں مجموعی طور پر 210 میچز کھیلے جائیں گے جن کا انعقاد چھ مختلف مقامات پر ہوگا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner