کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیاری ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے نہ کھولے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرلیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کیلئے کھولے جانے کے معاملے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے ایکسپریس وے کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کرنی تھی۔ذرائع کے مطابق این ایچ اے کا اصرار ہے کہ ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے نہ کھولی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ کمیٹی میں لیاری ایکسپریس وے کے کنسلٹنٹ انجینئرنگ ایسوسی ایٹ کو شامل نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں حتمی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔