فٹبال فیڈریشن کے علاقائی انتخابات 19 ستمبر کو ہوں گے

  لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے، تاریخوں میں تبدیلی 17 ستمبر کو عید میلاد النبیؐ کے پیش نظر کی گئی ہے، الیکشن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد سے جیتنے والے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے امیدوار شرکت کریں گے۔ اسلام آباد، سندھ، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے انتخابات 19 ستمبر جبکہ پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 20 ستمبر کو شیڈول ہیں۔ انتخابی عمل کا آغاز 28 اگست کو ابتدائی ووٹنگ لسٹ کی اشاعت کے ساتھ ہوگیا تھا، امیدواروں نے کاغذات 30 اگست تک جمع کرائے، ابتدائی فہرست 3 ستمبر 2024 کو منظر عام پر لائی گئی۔ اپیلوں کیلئے ونڈو 8 ستمبر 2024 تک کھلی رہی۔

جس میں امیدواروں سے متعلق تحفظات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، 

حتمی فہرست 16 ستمبر 2024 کو جاری کی جائے گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner