yنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2024ء) بھارتی سیاستدان نے انڈین کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی کپتانی میں کھیلنے کا دعویٰ کر دیا، جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے و سیاستدان تیجاشوی یادیو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی کپتانی میں کھیلا۔انہوں نے کہا وہ ایک پہلے کرکٹر تھے اور اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ویرات میری کپتانی میں کھیلا لیکن میرے کرکٹ کیریئر کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا، کیا کبھی کسی نے حوالے سے بات کی تیجاشوی یادیو نے کہا کہ مجھے کرکٹ چھوڑنی پڑی کیونکہ میرے دونوں لیگامینٹ فریکچر ہوگئے تھے۔بھارتی سیاستدان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔