yانٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی

اتوار 15 ستمبر 2024 16:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2024ء) پاکستان کے احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔سیمی فائنل میں احسن ایاز نے مصر کے کریم الباربری کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

احسن نے یہ میچ 3-11، 7-11، اور 0-11 کے اسکور سے جیتا۔اس سے قبل کوارٹر فائنل میں احسن ایاز نے ہم وطن فواد خلیل کو بھی شکست دی تھی، فواد کے خلاف احسن نے 7-11، 5-11، اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی۔فائنل میں احسن ایاز کا مقابلہ تھرڈ سیڈ مصر کے محمد شرف سے ہوگا۔ انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز ہے۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner