سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال چوہدری محمد شریف گھمن نے اپنے آفس میں این جی آوز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام این۔ جی۔ جو محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال سے رجسٹرڈ ہیں۔
(جاری ہے)
وہ اپنی این جی او ، اپنی تنظیم کا کسی چارٹرڈا کاونٹنٹ فرم سے سالانہ آڈٹ کروا کر پراگریس رپورٹ کے ساتھ مکمل گوشوارہ کیساتھ رپورٹ تین دن کے اندر جمع کروانا لازمی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں تمام این جی آوز کو یہ ہدایت کی جاتی ہے۔ کہ اپنی تنظیم کا سالانہ آڈٹ ضلع سیالکوٹ کی نامزد فرموں میں سے کسی ایک سے کروا کر رپورٹ دفتر میں تین دن کی مدت کے اندر اندر جمع کروائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام این جی آوز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان منظور شدہ فرموں سے ہی آڈٹ کروانا لازمی ہے دیگر نا قابل قبول ہو گا۔