کھیت سے 60 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

پیر 16 ستمبر 2024 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) کھیت سے 60 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس نے تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے نواحی علاقہ لاہور روڈ چک نمبر 239 گ ب گلہر موڑ کے قریب کماد کی فصل سے 60 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تھانہ سٹی لاش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ حکام نے بتایا کہ خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات واضح دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner