سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر سلیم اختر بھٹہ نے کہا ہے کہ اتحادفاؤنڈرزگروپ کے نامزد امیدواران قائد ریاض الدین شیخ کی قیادت میں تاریخی فتح سمیٹ کر اپنے گروپ کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کےلئے بھرپو ر جدوجہد کریں گے۔ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں اتحاد فاؤنڈرزگروپ نے سلجھے ہوئے ،دیانتدار اور کاروباری برادری کے مسائل سے آشنا امیدواروں کو میدان میں اتار ا ہے جو بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کریں گے۔ قائد ریاض الدین شیخ کی قیادت میں اتحاد فاؤنڈرز گروپ کا منشور فلا ح وبہبود اور تعمیر وترقی کے منصوبوں کی تکمیل کرواکر کاروباری برادری کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جس کی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری کی بڑی تعداد اتحاد فاؤنڈرز گروپ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر سلیم اختر بھٹہ نے اتحاد فاؤنڈرزگروپ کی انتخابی مہم کے دوران صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معززممبران چیمبر آف کامرس باشعور ہیں ا ب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ ہمارے ووٹرز سپورٹرز جوش وجذبے کے ساتھ امیدواروں کی انتخابی کمپیئن چلارہے ہیں۔ کاروباری برادری کی جانب سے اتحاد فاؤنڈرزگروپ پر اپنے بھرپور اعتماد کے اظہار پر اتحاد فاؤنڈرزگروپ بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے مشکور ہے۔متعلقہ عنوان :