چین: موسلادھار بارش کے بعد پُل گرگیا،11 افراد جاں بحق، 30 لاپتہ

چین: موسلادھار بارش کے بعد پُل گرگیا،11 افراد جاں بحق، 30 لاپتہ

بیجنگ ، 20/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) سنیچر کو چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا نےخطے کے عوامی رابطہ کے محکمہ کے حوالے سے خبر دی کہ چین کے شانکشی خطے کے شانگلو میں ندی پر بنا ایک پل اچانگ باڑھ آنے سے جمعہ کی رات ۸؍بج کر چالیس منٹ پر گر گیا ۔سی سی ٹی وی کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ تقریباً ۲۰؍ گاڑیاں اور ۳۰؍ افراد ہنوز لا پتہ ہیں،جبکہ تمام ۱۱؍ مہلوکین دور۵؍  گاڑیوں میں پائے گئے،سرکاری ٹی وی میں اس ٹوٹے ہوئے پل کی تصاویر دکھائی گئی جس کا کچھ حصہ پانی میں ڈوبا ہے اور ندی کا پانی اس کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔ 

چین کا شمالی اور مرکزی حصہ موسلا دھار بارش سے بے حال ہے، منگل سے ہورہی بارش کے سبب باڑھ اور خاطر خواہ نقصان ہوا ہے۔ جمعہ کو سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شانکشی کی بائوجی شہر میں باڑھ اور مٹی بہنے سے ۵؍ افراد ہلاک اور ۸؍ افرادلاپتہ ہیں۔تصاویر میں عوام کو ملبہ ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ نیم صحرائی خطے گنسو جو شانکشی کے پڑوس میں واقع ہے اورمرکزی چین کے ہنان بھی تیز بارش سے بری طرح متاثر ہیں۔واضح رہے کہ مئی میں جنوبی چین میں مسلسل کئی دنوں کی بارش کے نتیجے میں ایک شاہراہ دھنسنے سے ۴۸؍ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔اس مہینے کے اوائل میں ایک طوفان مشرقی چین کے قصبے سے گذرا جس کے نتیجے میں ایک افراد ہلاک اور تقریباً ۷۹؍ افراد زخمی ہو گئے تھے، اس کے علاوہ بڑے پیمانےپر تباہی ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

12 Hours Ago

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

18 Hours Ago

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...

2 Days Ago

بنگلہ دیش: ملازمتوں میں ریزرویشن کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 6 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی

  بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کے خلاف بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں اور ہزاروں طلبا کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد مظاہرین کے ...

3 Days Ago

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner