بلوچستان میں3 سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں3 سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ 998 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز اور 429کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner