پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت 300 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے کا ہو گیاہے ۔

22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 384 روپے ہے ۔عالمی منڈی میں بھی سونا 18 ڈالر فی اونس کم ہونے کے بعد 2569 روپے پر آ گیا ہے ۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner