ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کاکوارٹر فائنل  پاکستان ہار گیا

  استانہ (این این آئی)قازقستان میں جاری ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو انڈونیشیا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انڈونیشین کھلاڑی نے راشد کو 0-6 اور 6-2 سے شکست دی، یہ میچ 56 منٹ میں ختم ہوا۔دوسرے سنگلز میں پاکستان کے شایان محمد کا سامنا انڈونیشیا کے جیک فرانس سے تھا۔ جیک فرانس نے شایان کو 6-2 اور 6-2 سے زیر کرتے ہوئے 61 منٹ میں فتح اپنے نام کی۔ڈبلز مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے جنید خان اور راشد علی نے انڈونیشیا کے کومانگ پاروستاما اور جیک فرانس کی جوڑی کا مقابلہ کیا، مگر یہاں بھی پاکستان کو کامیابی نہ مل سکی۔ انڈونیشی جوڑی نے پاکستانی ٹیم کو 6-1 اور 0-6 سے شکست دی اور میچ صرف 47 منٹ میں ختم ہوا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner