آئی سی سی کا 5 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا، آج قذافی سٹیڈیم کا دورہ کریگا 

لاہور(این این آئی)آئی سی سی کا 5 رکنی وفد اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا، آئی سی سی وفد آج اتوار کو قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد نے آج مصروفیات کے باعث قذافی سٹیڈیم کا دورہ نہیں کیا، پی سی بی حکام کی جانب سے وفد کو سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی جانی ہے۔پی سی بی آئی سی سی کے وفد کو ٹریننگ وینیوز کا دورہ بھی کرائے گا، آئی سی سی وفد کو سکیورٹی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کی لاہور میں ہوٹل مینجمنٹ سے ملاقات بھی شیڈول ہے، اس سے قبل آئی سی سی وفد نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں شیڈول ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھرپور انتظامات کئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے ہمسایہ ملک بھی منفی مہم چلا کر ایونٹ کے حوالے سے پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ چیمپنئز ٹرافی سے پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner