ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2024ء) ملتان میں فرائض میں غفلت برتنےپر ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن غلام مصطفیٰ مجاہد کو معطل کر دیا گیا۔ترجمان میپکو کے مطابق ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن غلام مصطفیٰ مجاہد کوکونااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ایس ڈی او میپکو شمس آباد سب ڈویژن تنویر اختر کو حسن آباد سب ڈویژن کی اضافی زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ایس ایس ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے ایس ڈی او حسن آباد کی خالی آسامی پر مستقل تعیناتی نہ ہونے تک تنویر اختر کو اضافی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ایس ڈی او شمس آباد سب ڈویژن تنویر اختر نے ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن کے اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔
متعلقہ عنوان :