لندن(مجتبیٰ علی شاہ) معروف گلو کار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا لندن میں شو جاری تھا جس کے دوران جس کے دوران ایک بچہ سٹیج پر ڈانس کرنے کے لیے بڑھا تو وہاں پر موجود انتظامیہ نے بچے کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر بچے کے اہل خانہ آگے بڑھے اور وہ انتظامیہ سے الجھ پڑے،کچھ دیر میں دونوں فریقین کے درمیان تصادم شروع ہو گیاجس سے کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔اس دوران سٹیج پر موجود گلوکار ہاتھ جوڑ جوڑ کر لڑنے والوں سے معذرت کرتے رہے اور بالآخر حالات قابو میں نہ آنے پر شو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔