اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مالم جبہ میں پولیس وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اس واقعہ میں ایک پولیس افسر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی بے پناہ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف عناصر پاکستان کی ترقی سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف پرعزم اور متحد ہیں اور اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے شہید پولیس افسر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔متعلقہ عنوان :