لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں پہلی ایئرایمبولینس نے کام شروع کر دیا۔میانوالی میں چھت سے گرنے سے مفلوج ہونے والی مریضہ کو فوری ریسکیو کرکے میں راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا، میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے حلیمہ بی بی کے علاج کے لئے راولپنڈی ریفر کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو”گولڈن آور“ میں میانوالی سے راو لپنڈی کامیابی سے منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ایئرایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ، حکومت عوام کی زندگی میں آسانی لانے اور ریلیف دینے کےلئے متعدد منصوبے لارہی ہے۔