جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ کے یوٹیوب پر 2 ارب ویوز

جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ پہ جاں نثار کرنے والے شائقین نے ایک اور تہلکہ مچادیا۔ اس ڈرامے نے یوٹیوب پر تیز ترین دو ارب ویوز حاصل کرکے اپنے سر پر نیا تاج سجا لیا ہے۔

ون بلین کلب میں داخل ہونے والے پاکستانی مواد کی کل تعداد 12 ہے جس میں سے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تخلیق کردہ 7 ڈرامہ سیریلز کا تعلق ”جیو ٹیلی ویژن“ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ سبسکرائبڈ اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر نمبر ون چینل ”ہر پل جیو“ انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری پر شہنشاہ کی طرح سے براجمان ہے۔

اِن دنوں جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ نے تیز ترین 2 بلین ویوز حاصل کرکے ایک اور معرکہ سر کرلیا ہے۔

اس سے قبل تیز ترین ون بلین ویوز حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اس ڈرامہ سیریل کے پاس ہے اور اس طرح ون بلین کلب میں شامل 12 میں سے 7 ڈرامہ سیریلز کا تعلق جیو ٹیلی ویژن سے ہے۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تخلیق کردہ اِن 7 ڈرامہ سیریلز میں شامل جان نثار، فتور، فاسق، سیانی اور رنگ محل کے علاوہ ”خدا اور محبت“ اور ”تیرے بن“ مجموعی طور پر تین بلین سے زائد ویوز کے حامل ہیں جن کا اب بھی دور تک کوئی مقابل نہیں ہے۔

اپنے دیکھنے اور چاہنے والے ناظرین کی ستائش جیو ٹیلی ویژن اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کیلئے باعث اعزاز ہے۔ ہر پل جیو اس والہانہ پن کا تہہ دِل سے اپنے دیکھنے و چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

اس پر پڑھیں انٹرٹینمنٹ Header Banner