لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2024ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے وطن عزیز میں قرآن و سنت کے نفاذ سے ملکی معیشت مستحکم اور مسائل کے حل مدد ملے گی۔ آج پاکستان اندرونی و بیرونی سطح پر خطرات کی لپیٹ میں ہے۔ پاکستان کو اپنی خارجہ، داخلہ پالیسیوں کو مزید ہہترکرنے کی ضرورت ہے۔ سابقہ حکومت نے اپنے دور میں پاکستان کو معاشی، اقتصادی، جغرافیائی، سیاسی، خارجی لحاظ سے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انتشار اور کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا تمام سیاسی پارٹیاں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ابھی تک ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتی نظر آرہی ہیں۔ حکومت کو آئی ایم ایف، عوام دٴْشمن پالیسیوں سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو ہنگامی سطح پر اقدامات کرنے چاہئیں۔
(جاری ہے)
ملک میں دہشت گردی کی فضا پھر جنم لے رہی ہے۔ حکومت کو اس کے خلاف مضبوط حمکت عملی تشکیل دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان، پنجاب، لاہور کی کابینہ کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں علامہ طارق محمود یزدانی،شیخ محمد فیاض، حافظ عبید الرحمن ایڈووکیٹ، مولانا رانانعمت اللہ ?فر، عبد اللہ سلیم، قاری عبد الرب جرار، ذوالفقار علی فاروقی،مولانا عبید الرحمن مدنی،عبد الرحمن مغل، حافظ محمد سعید عمران، مولانا شکیل بشیر سلفی کے علاو ہ پاکستان، پنجاب، لاہور رکن کابینہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے۔ قوم سیاستدانوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔ علامہ طارق محمود یزدانی نے کہا سیاستدانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ہمارا ملک شدید معاشی حالات سے دوچار ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال کیا ہے افسوس ہمارے لبرل، سیکولر سیاستدانوں نے اس ملک کے ساتھ وفا اور اس کی قدر نہیں کی۔متعلقہ عنوان :