ویوو نے    V40سیریز کے برانڈ ایمبیسیڈرز کے طور پر دُرفشاں سلیم  اور بلال عباس کو متعارف کروادیا

کراچی (پروموشنل ریلیز) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے  آج  پاکستان کی سب سے پسندیدہ آن اسکرین جوڑی بلال عباس اور دُرفشاں سلیم کواپنےV40  سیریز کے برانڈ ایمبیسیڈرز کے طور پر متعارف کروا دیا ہے۔
 دونوں ستارے اپنی قابلیت  اور بے پناہ مقبولیت کی بنیاد پر ویوو کی V  سیریز  کی جدت اور بہترین کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس بار بلال عباس پہلی دفعہ ویوو فیملی کا حصہ بنے ہیں، جبکہ دُرفشاں ویوو کی Y سیریز کے بعد اب V سیریز کی نمائندگی کرینگی اور اس طرح ویوو کے ساتھ ان کی شراکت داری  جاری رہے گی۔
ویوو V40 5G  یکم اکتوبر2024  کو متعارف کروایا جائے گا اور یہ پاکستان کی سمارٹ فون مارکیٹ میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگا۔ ویوو کی مقبُولِ زمانہ آپٹیکل ٹیکنالوجی کمپنی  ZEISS کے ساتھ شراکت داری کی وجہ سے صارفین V40 5G سے دلکش تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں گے۔
ZIESS کی اعلیٰ کارکردگی آپٹیکل ٹیکنالوجی کا ایک تاریخی حصہ ہے، اور  اس شراکت داری کی مدد سے V40 5G  سے پروفیشنل معیار کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا سکیں گی۔
درفشاں سلیم انتہائی پرجوش انداز میں اس شراکت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ "میں ویوو کے ساتھ اپنا سفر جاری رہنے پر بے حد خوش ہوں۔ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ اس برانڈ کی نمائندگی کروں جو اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ہر وقت جدت کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ ویوو V40 5G  خاص طور پر ZIESS کے ساتھ شراکت کی وجہ سے پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں ایک انتہائی دلچسپ اضافہ ہے، اور میں  اس کی برانڈ امبیسیڈر کے طور پر بے حد خوش ہوں۔"
اس موقع  پر بلال عباس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا "میں ویوو کے ساتھ اپنے اس نئے سفر کا آغاز کرنے پر انتہائی پر جوش ہوں کیونکہ یہ برانڈ  پاکستان میں ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی لے کر آیا ہے۔  ویوو  V40 5G  میں ZIESS کے  ساتھ اشتراک ویوو کے  اس عزم کا  ثبوت ہے، کہ پاکستانی صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین سمارٹ فون مہیا کیا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فون، موبائل فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی  کو ایک نئی جہت دے گا اور اس سفر کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔"
ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زُہیر چوہان ، دونوں باصلاحیت اداکاروں کی شراکت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "ہم بلال عباس اور درفشاں سلیم، پاکستان کے دو سب سے بہترین اداکاروں کو ویوو فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ان کا جذبہ اور صلاحیت ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی صارفین کی بدلتی ضروریات کا حل مہیا کیا جائے۔ ویوو V40 Series ہمارے اس مشن کی نمائندگی کرتی ہے کہ صارفین کو ان کے جدید تقاضوں کے مطابق حل دیا جائے۔ ہم پراعتماد ہیں کہ ہمارے صارفین ویوو V40 Series اور اپنی پسندیدہ اداکاروں کی ہمارے ساتھ اس شراکت کو پسند کریں گے۔"
ویوو V40 سیریز بہت سی جدید ترین خصوصیات کا مجموعہ ہے۔ اس میں موجود پروفیشنل گریڈ  پوٹریٹ سسٹم سے صارفین سینیمیٹک کوالٹی کی بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں گے۔
 ویوو V40 5G میں موجود ZIESS Cinematic Portrait Video سے ویڈیوز اب بہترین کوالٹی میں بنائی جا سکیں گی اور ZIESS Focus Transition سے کیمرہ فوکس میں تبدیلی نہایت ہموار ہوگی جس سے ویڈیوز پروفیشنل انداز میں ریکارڈ کی جا سکیں گی۔  ZIESS Cinematic Video Bokeh سے بیک گراونڈ میں نہایت خوبصورتی سے بلر افیکٹ (bokeh effect) کا امتزاج کیا جا سکے گا۔مزید اس میں موجود ZIESS Style Bokeh کی وجہ سے موبائل فون سے مہارت کے ساتھ تصاویر لی جا سکیں گی۔  V40 5G میں پہلے سے بہتر Aura Light بھی متعارف کروائی جائے گی۔  


 کیمرہ کے علاوہ، ویوو V40 5G اپنے 120Hz 3D Curved Screen کے ساتھ بے مثال ڈسپلے  فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جو صارفین کو ایک بہترین تجربہ مہیا کرے گی۔ اس کا شاندار اور جدید ڈیزائن ویوو کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ خوبصورتی اور پرفارمنس کو ایک ساتھ فراہم کرے۔ 
ویوو کا یہ سمارٹ فون اب تک کا 5500mAh BlueVolt Battery کے ساتھ سب سے پتلا سمارٹ فون ہوگا۔ اس دیر پہ چلنے والی بیٹری کے ساتھ 80w FlashCharge  ٹیکنالوجی کی سہولت بھی موجود ہوگی جو چارجنگ کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرے گی۔
مزید برآں، V40 5G میں IP68 & IP69 Dust & Water Resistance کی موجودگی دھول اور پانی سے حفاظت کرے گی، جس سے یہ صارفین کے لیے ایک پائیدار انتخاب بنے گی۔


 ویوو V40 سیریز کے لانچ کے ساتھ، ویوو ایک بار پھر سمارٹ فون مارکیٹ میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے۔V Series  کا یہ اضافہ نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ ویوو اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق بہترین فیچرز   فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس بڑھتے جزبے کے ساتھ، ویوو کے صارفین ایک نئے دور کی موبائل فوٹوگرافی، کارکردگی اور ڈیزائن کی توقع کر سکتے ہیں۔
ویوو  V40 5G کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویوو کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://www.vivo.com/pk/activity/v40-launch
 

اس پر پڑھیں سائنس اور ٹیکنالوجی Header Banner