کہ جب انسان کو کسی شخص سے محبت ہوتی ہے تو اس کے پیغامات یا اس سے ملاقات کا انتظار رہتا ہے۔اداکارہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2024ء) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ مجھے پہلی نظر میں کسی سے محبت نہیں ہوسکتی۔اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلی نظر میں محبت ہونا سمجھ میں نہیں آتا۔زویا ناصر کا کہنا تھا کہ مجھے کسی بھی شخص کو سمجھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور کسی کو جاننے کے بعد ہی مجھے اس سے پیار ہوسکتا ہے اس لیے مجھے کبھی کسی سے پہلی نظر میں محبت نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ جب انسان کو کسی شخص سے محبت ہوتی ہے تو اس کے پیغامات یا اس سے ملاقات کا انتظار رہتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان کو جس شخص سے محبت ہو تو اس کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس ہوتی ہے اور یہ ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں زویا ناصر نے کہا تھا کہ 19 برس میں میری طلاق ہوگئی تھی میں شادی کے بعد اسی بات سے ڈرتی تھی کہ میری طلاق نہ ہوجائے مگر وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔زویا ناصر نے طلاق کے حوالے سے مزید کہا تھا کہ کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ سے غلطی ہوگئی مگر ایسا نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے نے میری زندگی مزید مشکل بنادی تھی۔