کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی ہوئی ہے جو کہ اگلے دو ہفتوں کیلئے کرہ ارض پر رہنے والوں کو کھلی آنکھ سے دکھائی بھی دے گا۔
سپارکو کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دم دارستارہ سوچن شان اٹلس ‘جنوری 2023 میں چین کی سوچن شان آبزرویٹری نے دریافت کیا تھا، دمدارستارہ نظام شمسی کے مضافات سے چکرلگاتا ہوا 80 ہزار سال بعد دوبارہ واپس آیاہے، دم دارستارہ اگلے دوہفتوں کیلئے کرہ ارض پررہنے والوں کوکھلی آنکھ سے مشاہدے کاموقع فراہم کرےگا، آج کل مشرق کی سمت افق سے معمولی اونچائی پرسورج نکلنے سے ایک گھنٹہ پہلے دکھائی دےگا،12 اکتوبرکے بعددم دارستارہ مغرب کی سمت سورج غروب ہونے کے چند منٹوں بعد دکھائی دے گا، نایاب موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اورقدرت کے اس حسین نظارے کو زندگی بھریاد رکھئے۔