ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، نو تعینات ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ تنویر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود ملکاں اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس دوران خانہ تلاشی ایک پستول، 5 بندوقیں، 30 کارتوس برآمد کر لئے جبکہ 2 افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کا اندراج کیا۔
متعلقہ عنوان :