شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے، پاکستانی لڑکے کیوں پسند نہیں؟ وجہ بھی بتا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گب شپ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ماڈل اقرا وسیم نے انکشاف کیا کہ وہ شادی کیلئے امریکی یا برطانوی لڑکا تلاش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے باہر شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں تاہم بیرون میں مقیم پاکستانیوں سے شادی کرسکتی ہیں اور وہیں رہنا چاہتی ہیں۔

اقرا وسیم نے شادی کیلئے شرط رکھی کہ بزنس مین لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ہے جو بلین ائیر (مالدار) ہو۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں اردو Header Banner