2 برسوں کے دوران بجلی کے فی یونٹ میں کتنے روپے کا اضافہ ہوا , صارفین پر کتنے ہزار ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 2 برسوں کے دوران بجلی کے فی یونٹ  میں کتنے روپے کا اضافہ ہوا , صارفین پر کتنے ہزار ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں  ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات  کے مطابق بجلی کے بینادی ٹیرف میں گذشتہ 2برسوں کے دوران  فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی صارفین پر فی یونٹ3روپے23پیسے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا جسکے بعد2سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے، بجلی صارفین پر 2 سال میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا اکتوبر 2022بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 91پیسے اور جولائی 2023 میں 7 روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا۔جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23روپے کا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا اور جولائی 2024میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84پیسے تک پہنچ گیا۔
 

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner