اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر کی بنیاد پر کیا گیا ہے،حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلئے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔