فیڈرل فٹ بال لیگ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ اور کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، حاجی نواب خان

اتوار 29 ستمبر 2024 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2024ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست و تحصیل کونسل سوات کے سابق رکن حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل فٹ بال لیگ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ اور کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر فیڈرل فٹ بال لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ دو ماہ تک جاری رہنے والی لیگ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ اس لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہونگے۔ انہوں نےکہاکہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنےکی ضرورت ہے۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner