صارف کی اداکار کے لیے تعزیتی پوسٹ، دیوین بھوجانی (گٹو)کو وضاحت کرناپڑگئی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی ٹیلیوژن اداکار دیوین بھوجانی نے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق ایک تعزیتی پوسٹ کا صارف کو جواب دے دیا۔

بھارتی اداکار دیوین بھوجانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صارف کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’میں زندہ ہوں یار‘۔

دنیا بھر میں آئی ٹی کی بندش سے مائیکروسافٹ مشینیں متاثر ہوئی تھیں جس کے بعد بھارت سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اداکار دیوین بھوجانی کو لے کر میمز بنانا شروع کردی گئی تھیں۔

وہیں جب ایک ایکس صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمیں بہت ہنسایا اور وہ بہت کیوٹ تھے’ اور آخر میں ان کے لیے امن کی دعا کی تو فورا اداکار نے ٹوئٹ کی اور کہا کہ ہیلو ہیلو ہیلو میں زندہ ہوں یار۔

مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔

خیال رہے دیوین بھوجانی کو آخری بار ٹی وی شو ’بھکرواڑی‘ میں دیکھا گیا تھا۔ وہ حال ہی میں فلموں اور ویب سیریز میں اپنے کام پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی، اسکوپ اور اگنی پتھ میں نمایاں کرداروں میں نظر آئے تھے۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner