فلائی دبئی  نے  لبنان کے لیے 3اکتوبر تک پروازیں معطل کر دیں 


دبئی (آئی  این پی)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی "فلائی دبئی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی لبنان کے لیے پروازیں 3اکتوبر تک معطل رہیں گی۔

عرب میڈیا کے مطانق فضائی کمپنی "فلائی دبئی نے یہ فیصلہ لبنان پر اسرائیل کی طرف سے کئی دنوں سے جاری بمباری سے پیدا شدہ صورتحال میں کیا ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ہم لبنان میں پائی جانے والی صورتحال کو متواتر اور قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

مزیدکہا گیا کہ جیسے ہی محسوس ہوا کہ صورتحال بدل رہی ہے تو ہم اپنی پروازوں کے شیڈول میں اس کے مطابق تبدیلی کر لیں گے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner