اٹک پولیس نے غیر قانونی طریقہ سے کروڈ آئل رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے120 لیٹر کروڈ آئل برآمد کر لیا

بدھ 2 اکتوبر 2024 17:04

اٹک پولیس نے غیر قانونی طریقہ سے کروڈ آئل رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2024ء) اٹک پولیس نے غیر قانونی طریقہ سے کروڈ آئل رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے120 لیٹر کروڈ آئل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو اطلاع ملی کہ دانش اور تنویر نامی اشخاص چنگچی پر غیر قانونی کروڈ آئل لے کر جا رہے ہیں جس پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر کے رکشہ کو روک کر دریافت عمل میں لانے پر رکشہ میں سواروں نے اپنا نام و پتہ دانش شہزاد ولد محمد سلیمان سکنہ پیرانہ تحصیل پنڈیگھیب اور تنویر اکرم ولد محمد اسلم سکنہ کامرہ تحصیل فتح جنگ بتلایا جبکہ رکشہ کی حسب ضابطہ پڑتال کرنے پر 4 عدد گیلن کل 120 لیٹر کروڈ آئل برآمد ہواجس پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہر دو ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner