کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2024ء) جے یو آئی پشین کے رہنما ء بوستان کے امیر حاجی عنایت اللہ بازئی اور جنرل سیکرٹری حافظ نعمت اللہ نے مرکزی انتخابات میں قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن بلا مقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب ہو نے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سے پارٹی پاکستان بھر میں مزید مضبوط اور فعال ہو گی ۔
(جاری ہے)
عنایت اللہ بازئی نے مولانا واسع کو صوبائی امیر جبکہ آغا محمو دشاہ کو جنر ل سیکر ٹری منتخب ہونے پر ر دل کی اتھا ہ گہر ائیوں سے مبارک بادی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نو منتخب امیدوار وں کی بلو چستان میں جے یو آئی ف کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ۔ان کے منتخب ہو نے سے بلو چستان میں پارٹی بہت مزید فعال ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے امیر مولوی کمال الدین اور جنرل سیکرٹری آغا محمودشاہ، جبکہ تحصیل بوستان کے امیر حاجی عنایت اللہ بازئی اور جنرل سیکرٹری حافظ نعمت اللہ منتخب ہو نا خوش آئندہ ہے ۔انہوں نے تمام نومنتخب امیداروں کو مبادک باد دیتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو صوبے اورمرکز میں پارٹی فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کر یں گے۔متعلقہ عنوان :