پہلی پنجاب کرکٹ پریمیئر لیگ  کل گوجرانوالہ میں شروع ہوگی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلی پنجاب پریمیئر لیگ کل سے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد ہو گی، راولپنڈی مارخور سمیت  8ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی،تمام نائیٹ میچز کی پبلک انٹری فری ہو گی،راولپنڈی مارخور کی قیادت کامران اکمل کریں گے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور پہلی مرتبہ پنجاب پریمیئر لیگ منعقد ہونے جا رہی ہے. اس لیگ سے اچھے کرکٹرز میسر آئیں گے کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے،اس لیگ کیلئے  900کھلاڑیوں کے ٹرائلز کئے گئے ہیں اور ہر ٹیم میں 20,20کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے۔

اس لیگ میں کسی قسم کی سفارش نہیں ہے اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر لڑکے منتخبکئے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی مارخور کے مینٹور اور کوچ حسن رضا ہوں گے اور یہ لیگ ہر سال منعقد ہو گی جس کیلئے پنجاب کا الگ شہر منتخب کیا جائے گا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner