ڈویژنل انتظامیہ نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے، کمشنرملتان

جمعرات 3 اکتوبر 2024 14:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2024ء) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع کے ہمراہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس کے لیے فیلڈ وزٹ کے موقع پر علاقہ مکینوں سے ڈینگی ٹیموں بارے بات چیت کی ۔انہوں نے کہاکہ تمام ہاٹ سپاٹس کی مکمل سویپنگ کروائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتیں نظر آئیں،غلط رپورٹنگ برداشت نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کلیئر علاقوں میں اگر کیس سامنے آیا تو متعلقہ افسر کو سخت کارروائی سامنا کرنا پڑے گا ،محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں ،ٹائر شاپس ،قبرستانوں کی سرویلنس کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب کمرشل مقامات سربمہر کئے جا رہے ہیں۔علماء کرام جمعہ کے خطبات میں ڈینگی بارے شعور اجاگر کریں۔کمشنرملتان نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner