بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کلورکوٹ کا دورہ کر کے مختلف شعبوں اور مریضوں کوفراہم کردہ ہیلتھ سروسز کا جائز ہ لیتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ اس موقع پراے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی خان اور ہسپتال کے ایم ایس بھی انکے ہمراہ تھے۔
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں مریضوں کوعمدہ علاج کی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بلاتعطل جاری رکھی جائے اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی سامنے نہیں آنی چاہیے۔
انہوں نے لیبارٹری پر طبی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا علاوہ ازیں ادویات کے ریکارڈ کو چیک کیا اور مختلف انتظا می شعبہ ہائے جات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ عا م آدمی کیلئے ہسپتال میں سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد صحتیا ب ہوکر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔\378متعلقہ عنوان :