خاران،جاری دھرنا آٹھ روز کے بعد صوبائی وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر ختم

جمعرات 3 اکتوبر 2024 23:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2024ء) خاران ریڈزون میں جاری دھرنا آٹھ روز کے بعد صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی یقین دہانی کے بعدختم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خاران ریڈزون میں جاری دھرنا آٹھ روز پہلے جنگل کلی رحمت اللہ سے تین نوجوانوں کے جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو اور آل پارٹیز خاران کے تمام ممبران کا ریڈزون میں جاری دھرنے میں آئے اور میر شعیب نوشیروانی کی یقین دہانی کے بعد لواحقین کی جانب سے دھرنے کو ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner