پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2024ء) پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دینگی کے مزید 141 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق حالیہ 141 کیسز رپورٹ ہونے پر صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 511 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صوبے میں اب تک ڈینگی کے ایک ہزار 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
محکمہ صحت خیبرپختونخواکے مطابق اب تک ڈینگی میں مبتلا 709مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت صرف 34 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔
ان کیسز کے پھیلائو کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور سے 373 اور ایبٹ آباد سے 139 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہنگو 115، مانسہرہ 104، نوشہرہ 100،چارسدہ59،کوہاٹ میں 42افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہری پور 36، بنوں 25،مردان 36،باجوڑ 25اورصوابی میں 36 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، دوسری طرف رواں سال ڈینگی سے اب تک دو اموات واقع ہوئی ہیں۔متعلقہ عنوان :