کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 “ کے آٹھویں روز اٹلی سے آئے ہوئے نینا تھیٹر پپیٹ تھیٹر کمپنی کی جانب سے "Put Your Heart Into It" پیش کیاگیا، جس میں نینا نے کٹھ پتلیوں کے ساتھ اسٹیج پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، تھیٹر کے آغاز میں فرانسسی آرٹسٹ Alven voyagersنے انوکھے انداز میں اسٹریٹ پپٹ پرفارمنس کے ذریعے طلباءسمیت ہال کے باہر کھڑے لوگوں کو خوب ہنسایا۔
(جاری ہے)
تھیٹر پلے میں اسکول طلباءسمیت تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو اٹالین فنکارہ Nina نے پییٹس کے ذریعے مختلف کہانیاں گوش گزار کیں بچے بھی نینا کی شرارتوں والی پرفارمنس سے بھرپور محظوظ ہوئے۔آخر میں اٹالین فنکارہ نینا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کی مشکور ہوں اگر آپ لوگ نہیں آتے تو یہ ممکن نہیں تھا،آرٹس کونسل اور اٹلی قونصلیٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اتنے بڑے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کا حصہ بننے کے لیے مجھے منتخب کیا۔انہوں نے کہاکہ میں پوری دنیا میں گھومتی پھرتی ہوں، اپنی کہانیوں میں دوستی، محبت جیسے جذبات کو پیش کرتی ہوں، بچوں کے لیے تھیٹر کرنا میرے بچپن کی خواہش تھی،کراچی کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں مجھے یہاں پرفارم کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے