لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھارتی کرکٹر روی چندر ایشون بھی بول پڑے۔ بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ کارکردگی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، پاکستان سے لاجواب اور خطرناک کرکٹرز کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میں گرم جوشی چلتی ہے لیکن بطور کرکٹر دیکھوں تو پاکستان کی تاریخ لاجواب ہے۔ 38 سالہ روی چندر ایشون نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بہت باصلاحیت کرکٹرز بھی ہیں مگر حال یہ ہے کہ تین سال سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی میچ ہی نہیں جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کپتانی میوزیکل چیئر بنی رہے گی تو کھلاڑی ٹیم کا کم اور خود کا زیادہ سوچیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی بار بنگلا دیش نے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں پیر 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور ا?خری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اسپورٹس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدہ اب 20،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔