ڈیرہ غازی خان پولیس نے ریجن بھر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اتوار 6 اکتوبر 2024 18:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات کی روشنی میں ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کے قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس نے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیرکمانڈ ماہ ستمبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کی دی۔ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 1040 اشتہاری مجرمان، 502 ڈکیتی و رہزنی میں ملوث گینگسٹرز سمیت 2710 دیگر مجرمان گرفتار کئے اور پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیا 9 کروڑ 75 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جسے قانونی طریق کار کے تحت اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف آپریشنز میں منشیات کے 92 اور شراب کے147 مقدمات درج کرکے 142 کلو گرام سے زائد چرس، 06 کلو گرام ہیروئن، 2 کلوگرام آئس اور 5027 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسلحہ ناجائز کے 266 مقدمات درج کرکے 15 کلاشنکوف، 24رائفلیں و بندوقیں اور 228 پسٹل وریوالور برآمد کیئے گئے۔ جوا کے 25 مقدمات درج کرکےداؤ پر لگی 04 لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی۔

4413 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان سماعت کےلیے عدالتوں میں بھجوادیئے گئے ۔اس موقع پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازیخان ریجن پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلیے دن رات محنت کی ہے۔ ریجن بھر میں نو گو سمجھے جانے والے ایریاز کا خاتمہ کرکےجرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کی گئی ہے ۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلیے کچہ ایریا اور ٹرائی بارڈر ایریاز میں نہایت سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلیے روزانہ کی بنیاد پر تمام افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner